Skip to main content

0800-CDCPL(23275)

Search for

عقیل احمد ناصر

عقیل احمد ناصر

جناب عقیل احمد ناصر قانون، کارپوریٹ اور ریگولیٹری امور کے متنوع شعبوں میں 30 سال سے زائد کا پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ فی الحال یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کے کمپنی سیکریٹری اور چیف لیگل کونسل کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یو بی ایل میں ، آپ مقامی اور غیر ملکی آپریشنز اور یو بی ایل کے ماتحت اداروں / ایسوسی ایٹس کے لئے قانونی ، کارپوریٹ اور ریگولیٹری معاملات کی نگرانی کرتے ہیں۔ یو بی ایل کی سینئر مینجمنٹ کا حصہ ہونے کے ناطے آپ مختلف انتظامی کمیٹیوں کے رکن ہیں۔ آپ نے یو بی ایل کے جی ڈی آرز کے اجراء اور لندن اسٹاک ایکسچینج میں ان کیلسٹنگ کے لئے قانونی ٹیم کی قیادت بھی کی۔

آپ نے 2006 میں یو بی ایل میں شمولیت سے قبل مختلف سرکاری اور نجی شعبے کی معروف اور بڑی کمپنیوں / کارپوریشنوں میں خدمات انجام دیں جیسے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی) جہاں آپ نے کمپنی سیکرٹری اور جنرل منیجر (لیگل) کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

آپ انگلینڈ اور ویلز کی سینئر عدالتوں کے ایک قابل سالیسٹر ہیں اور سالیسٹر ایکٹ 1974 کے تحت پریکٹس سرٹیفکیٹ رکھتے ہیں، جسے سالیسٹر ریگولیشن اتھارٹی (ایس آر اے) نے جاری کیا ہے۔ آپ نے یونیورسٹی آف لندن، انگلینڈ سے ماسٹر آف لاء (ایل ایل ایم) کی ڈگری بھی حاصل کی ہے۔

آپ یو بی ایل کرنسی ایکسچینج (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ (کے اے پی سی او) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

آپ نے پاکستان کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کمپنی لمیٹڈ کی شمولیت اور اسٹارٹ اپ کی قیادت بھی کی۔ آپ کو سرفہرست پانچ بینکوں کی جانب سے تشکیل کی گئی اسٹیئرنگ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا، جوقبل از شمولیت کے اقدامات کو آگے بڑھائے کے لئے کمپنی کے کاروباری اور مالیاتی ماڈلز پر تبادلہ خیال، ریگولیٹری منظوری کا حصول اور قابل اطلاق متعلقہ قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک میں ترامیم کی تجویزکرتی ہے۔ یہ کمپنی پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی کمپنی ہے جو بینکنگ سیکٹر کو این پی ایل کی بحالی اور بیمار صنعتی یونٹس کی بحالی میں سہولت فراہم کرتی ہے۔

آپ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس کے سرٹیفائیڈ ڈائریکٹر ہیں اور پی آئی سی جی کے دائرہ کار کے تحت کارپوریٹ گورننس کوڈ 2017 کا جائزہ لینے کے لئے تشکیل دی گئی ٹاسک فورس کا حصہ تھے۔

عقیل احمد ناصر

عقیل احمد ناصر

انڈ یپنڈنٹ ڈائریکٹر