Skip to main content

0800-CDCPL(23275)

Search for

عمارہ مسعود

عمارہ مسعود

عمارہ مسعود سسٹمز لمیٹڈ میں گلوبل انڈسٹریز، بینکنگ اور فنانشل سروسز اور این ڈی سی ٹیک کی سی ای او ہیں جو بینکاری میں بین الاقوامی سطح پر حل اور خدمات فراہم کرنے والی معروف ٹیکنالوجی فرموں میں سے ایک ہے۔ جولائی 2022 میں آپ کی کمپنی این ڈی سی ٹیک کو سافٹ ویئر کے سب سے بڑے ایکسپورٹر سسٹمز لمیٹڈ (ایس وائی ایس) نے مکمل طور پر حاصل کیا تھا۔ اس سے قبل آپ پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی منتخب رکن، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی کی انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر، ڈیٹا چیک کی انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر، پاکستان سنگل ونڈو کے گورننگ کونسل کی رکن اور حبیب یونیورسٹی کی انڈسٹری ایڈوائزری بورڈ میں منتخب رکن رہ چکی ہیں۔ آپ لندن میں 2021 اور 2022 کے گلوبل بینکنگ ٹیک ایوارڈز میں قیادت کی بہترین کیٹیگری میں فن ٹیک فیوچرز کی جانب سے ایک باوقار ایوارڈ کی فاتح ہیں۔
آپ نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، مشاورت اور انٹرپرینیورشپ کو عبور کرتے ہوئے 3 براعظموں میں ایک متنوع کیریئر کا راستہ اختیار کیا ہے۔ آپ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور گورننس میں 29 سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والی سینئر ایگزیکٹو لیڈر ہیں۔ آپ کی بنیادی مہارت بینکاری اور فنانس، ٹیلی کام اور ہائی ٹیک سیکٹرمیں عالمی گاہکوں کے لئے آئی ٹی حکمت عملی، مشاورت اور ڈیجیٹل ٹرانسفورمیشن ہے۔ ۔ اعلیٰ قیادت کے عہدوں پر کام کرتے ہوئے آپ نے نئی مارکیٹیں کھولیں، ادارہ جاتی اصلاحات، گورننس ریفورمس اور تمام پہلوؤں سے کمپنیوں کو تبدیل کیا۔
آپ نے کیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی، سان برنارڈینو سے بزنس ایڈمنسٹریشن (انفارمیشن سائنسز) میں ماسٹرز اور اسٹینفورڈ یونیورسٹی گریجویٹ اسکول آف بزنس سے انفارمیشن سائنسز کے اسٹریٹجک استعمال میں ایگزیکٹو ڈپلومہ کیا ہے۔ اس سے قبل آپ نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے ایم بی اے اور کنیرڈ کالج لاہور سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔

عمارہ مسعود

عمارہ مسعود

انڈ یپنڈنٹ ڈائریکٹر