Skip to main content

0800-CDCPL(23275)

Search for

غلام مصطفی

غلام مصطفی

جناب غلام مصطفیٰ کے پاس تنظیم نو، بجٹ سازی اور کارپوریٹ فنانس میں 18 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔آپ فی الوقت LSE  فنانشیل سروسز لمیٹڈ  کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں، جو ایک نان بینکنگ فنانشیل کمپنی ہے اور اِس کے پاس انویسٹمنٹ فنانس سروس (IFS) کا لائسنس ہے۔آپ  LSE پروٹیک لمیٹڈ کی ڈائریکٹر شپ بھی رکھتے ہیں جو کہ ایک لسٹڈ ادارہ ہے۔

جناب مصطفیٰ نے اپنے کیریئر کا آغاز حکومت پنجاب کے محکمہ صحت میں بطور آڈیٹر کیا۔ انہوں نے 2006 میں بطور اکاؤنٹس آفیسر سابقہ لاہور اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ میں شمولیت سے قبل حکومت کے لیے دو سال کام کیا۔ اکاؤنٹس اینڈ فنانس ڈیپارٹمنٹ میں پیشہ ورانہ ترقی کی وجہ سے، انہیں 2015 میں ترقی ملی اور وہ لاہور اسٹاک ایکسچینج کے چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) کے عہدے پر فائز ہوئے۔

جناب مصطفیٰ تنظیم کے قلیل مدتی اور طویل مدتی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ پلانز اور اسٹریٹجک مالیاتی ماڈلز تیار کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔آپ کے پاس پروجیکٹ کی تشخیص، مالیاتی تجزیہ اور تجارتی فیصلہ سازی کا عملی تجربہ ہے۔

آپ کی پیشہ ورانہ دلچسپی کے اہم شعبوں میں کمپنی کے داخلی کنٹرول کے نظام کی ڈیزائننگ، ترقی، تشخیص، اور اس کا نفاذ اور متعلقہ پالیسیوں اور طریقہ کار کی پابندی کی ضمانت وغیرہ شامل ہیں۔IAS/FRS   اور قابل اطلاق قوانین اور ضوابط کے پیرامیٹرز کے اندر مالی بیانات کو حتمی شکل دینا آپ کی مہارت کا بنیادی شعبہ ہے۔آپ کمپنی کے اسٹریٹجک پلانز،، ٹیکس کی منصوبہ بندی، اور بورڈ کے فیصلہ سازی کے لیے پیشن گوئی تیار کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔

جناب مصطفیٰ کارپوریٹ ری سٹرکچرنگ پلانز اور اسٹریٹجک مالیاتی ماڈلز تیار کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں جو تنظیم کو اپنے مختصر اور طویل مدتی اہداف کو پورا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ آپ پراجیکٹ اپریزل،مالیاتی تجزیہ کاری اور کاروبار کے لیے فیصلہ سازی کے امور میں عملی مہارت رکھتے ہیں۔

آپ کی دلچسپی کا بنیادی شعبہ کمپنی کے اندرونی کنٹرول سسٹم کی ڈیزائننگ، ترقی، تشخیص اور نفاذ اور قابل اطلاق پالیسیوں کی تعمیل کو یقینی بنانا ہے۔ آپ کی اہلیت کا بنیادی شعبہIAS/IFRS  اور متعلقہ قوانین اور ضوابط کے فریم ورک کے اندر مالی بیانات کو حتمی شکل دینا ہے۔آپ اسٹریٹجک کمپنی کے منصوبے تیار کرنے، ٹیکس کی منصوبہ بندی، اور بورڈ کے فیصلہ سازی کے لیے پیشن گوئی کرنے میں ماہر ہیں۔

آپ مختصر المدت منی مارکیٹ پورٹ فولیو کے ساتھ طویل المدت کیپٹل مارکیٹ سرمایہ کاری کے بہتر انتظام کے لیے مہارت رکھتے ہیں۔ آپ کمپنی کو اسٹریٹیجک، فنانشیل اور آپریشنل لیڈرشپ مہیا کرنے اور بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سینئر قیادت کے ساتھ نہایت جانفشانی سے کام کرنے کے ساتھ لاہور اسٹاک ایکسچینج اور اِس کے مختلف ٹرسٹ کے زیر ِ ملکیت 2بلین روپے سے زائد کے فنڈز کا انتظام بھی نہایت کامیابی سے دیکھ رہے ہیں۔

آپ  LSE ٹیم کے ممبر رہے ہیں،جس نے اسٹاک ایکسچینج کی گارنٹی لمیٹڈ سے کارپوریٹائزڈ اور ڈیمیوچولائزڈ سٹاک ایکسچینج میں بطور پبلک کمپنی کی تبدیلی کی نگرانی کی۔آپ نے سابق لاہور اسٹاک ایکسچینج کے کیپٹل ریگولیٹری فنڈز کے ٹرسٹی ہونے کے علاوہ HR کے سربراہ کے ساتھ ساتھ HR کمیٹی کے سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

آپ کو انسٹی ٹیوٹ آف فنانشیل مارکیٹس آف پاکستان کی جانب سے کیپٹل مارکیٹ کی بنیادی اقدار اور پاکستانی مارکیٹ کی ریگولیشنز کی اسناد سے نوازا گیا۔  جناب مصطفیٰ نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد سے فنانس میں ایم بی اے کیا ہے، اور CIMA-UK (اسٹریٹجک لیول) بھی پاس کر چکے ہیں۔

غلام مصطفی

غلام مصطفی

ڈائریکٹر