
فرخ ایچ خان
جناب فرخ ایچ خان پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ (PSX)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔آپ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اِن انگلینڈ اینڈ وھیلز،یوکے سے کولیفائیڈ چارٹرڈ اکاؤ نٹنٹ ہیں اور ساتھ ہی یونیورسٹی آف مانچسٹر سے اکنامکس اور فنانس میں بی اے (آنرز)کی ڈگری بھی رکھتے ہیں۔
سنیئر مینجمنٹ اور بورڈ کی سطح پر گراں قدر تجربے کے ساتھ، جناب فرخ خان تجربہ کار کاروباری شخصیت، معروف کاروباری اور فنانشیل ایڈوائزر ہیں جنہوں نے متعدد اداروں کی ترقی کے لیے اہم فیصلوں میں بہترین کردار ادا کیا ہے۔ آپ اس سے قبل ایکیومین پاکستان اور یوکے میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں،جن میں کنٹری ڈائریکٹر اینڈ سی ای او پاکستان، سینئر ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ، چیف بزنس ڈویلپمنٹ آفیسر اور مینجمنٹ کمیٹی کے رکن جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں۔
جناب فرخ خان بی ایم اے کیپٹل مینجمنٹ لمیٹڈ کے شریک بانی اور سی ای او بھی رہ چکے ہیں۔ آپ کی قیادت میں بی ایم اے خود کو پاکستان میں بطور معروف انویسٹمنٹ بینکنگ گروپ منوایا اور بین الاقوامی سطح پر متعدد اعزازات بشمول سال2010میں پاکستان کے بہترین انویسٹمنٹ بینک کا یورو منی ایوارڈ شامل ہے۔
آپ کے گراں قدر تجربے میں 813ملین امریکی ڈالر کی GDRآفرنگ کا انتظام و انصرام اور OGDCLکی لندن لسٹنگ کے علاوہ اتصلات کو پاک ٹیلی کام کو 2.6بلین ڈالر میں خریدنے کی اہم ترین مشاورت دینا بھی شامل ہے جو کہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی براہ ِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور کاروباری انضمام ہے۔دیگر تاریخی ٹرانزیکشنز میں کوٹ ادو پاور کمپنی کی 1.5بلین روپے میں نجکاری اور پاک ٹیلی کام کو 898ملین امریکی ڈالر کیGDRآفرنگ شامل ہے۔ آپ پاکستان میں ہونے والی کامیاب ترین نجکاریوں میں اہم خرید و فروخت کے مشوروں میں پیش رہے ہیں جن کی مجموعی مالیت 4بلین ڈالر ہے۔ آپ پاکستان میں امریکن ایکسپریس بینک اور لندن میں ڈیلوائٹ کے ساتھ بھی وابستہ رہ چکے ہیں۔
جناب فرخ خان عالمی سطح پر کاروباراور سرمایہ کاری کے لیے وسیع تجرنہ اور بہترین نیٹ ورک کے حامل ہیں۔ آپ اس سے قبل اووسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OICCI)کے صدر، ینگ پریذیڈنٹ آرگنائزیشن پاکستان چیپٹر کے چیئر مین اور معروف پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر کے اداروں کے بورڈز میں بھی شامل رہ چکے ہیں۔ آپ سال2018-19کے دوران سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے پالیسی بورڈ میں بطور رکن بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔آپ کو 40سال سے بھی کم عمر میں یورو منی کی جانب سے ٹاپ50گلوبل فنانشیل لیڈرز کی فہرست میں شامل کیا گیا۔انسانیت کے لیے آپ کی خدمات بچوں کی صحت اور تعلیم پر مشتمل ہیں۔
دیگر موجودہ ڈائریکٹر شپس /آفسز:
۰نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر،ایکیومین پاکستان
۰ٹرسٹی،ایکیومین اکیڈمی، یوکے
۰ٹرسٹی/ڈائریکٹر، پاکستان انوائرمنٹ ٹرسٹ، یوکے
۰پی ایس ایکس کے نامزد ڈائریکٹر، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ
۰پی ایس ایکس کے نامزد ڈائریکٹر، نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان
۰پی ایس ایکس کے نامزد ڈائریکٹر، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ
۰پی ایس ایکس کے نامزد ڈائریکٹر، ای کلیئر سروسز لمیٹڈ
۰بورڈ آف گورنرز کے ممبر، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ ایکٹ، 1998 کے لحاظ سے سابقہ رکن کا عہدہ)

فرخ ایچ خان
ڈائریکٹر