
سید علی سلطان
جناب علی سلطان بینکنگ کی صنعت میں 25 سال سے زائد عرصے کا گراں قدر تجربہ رکھتے ہیں۔ اس طویل مدت کے دروان آپ نے بینکنگ کی صنعت کے متعدد شعبوں میں خدمات انجام دیں اور مڈ ل ایسٹ اور پاکستان کے معروف مالیاتی اداروں کے ساتھ وابستہ رہے۔آپ عالمی سطح پر مارکیٹس، مالیاتی اداروں اور مختلف ممالک کے درمیان مالیاتی امور سے جڑے خطرات و مواقع سے متعلق وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
اس وقت آپ حبیب بینک اے جی زیورخ کے ساتھ گروپ فنانشل انسٹی ٹیوشنز اینڈ ٹریژری کے سی ای او کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ آپ اس وقت گروپ ٹریژری کا انتظام سنبھال رہے ہیں اور گروپ کے لئے سرحد پار تجارت اور خزانے کے کاروبار کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ مذکورہ بالا کے علاوہ، آپ گروپ کریڈٹ مینجمنٹ کمیٹی اور گروپ اثاثہ جات اور ذمہ داری کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔
اس سے قبل وہ بینک الفلاح لمیٹڈ کے ساتھ گروپ ہیڈ آف گلوبل ٹریژری اینڈ کیپٹل مارکیٹس کے طور پر کام کر چکے ہیں، جہاں انہوں نے مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں کا انتظام سنبھالا۔ آپ مینکوم، کریڈٹ رسک کمیٹی، انویسٹمنٹ کمیٹی اور بینک الفلاح لمیٹڈ کی اثاثہ جات اور لائبلیٹی کمیٹی سمیت انتظامی کمیٹیوں کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔
جناب علی سلطان پانچ سال تک الفلاح جی ایچ پی انویسٹمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور ایس ای سی پی کی جانب سے نامزد انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) کے بورڈ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
بینک الفلاح کے ساتھ شمولیت سے قبل جناب علی سلطان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ بطور ڈائریکٹر فنانشیل مارکیٹس اینڈ فارن ایکسچینج پالیسی ڈپارٹمنٹ وابستہ تھے۔جہاں آپ کی ذمہ داریوں میں سینٹرل بینک کی اسٹریٹیجک پالیسیوں کا نفاذ ، فنانشیل مارکیٹ کی آبیاری اور اس سلسلے میں پالیسی سازی کے امور بھی شامل تھے۔
آپ اسٹیٹ بینک پاکستان سے قبل بی این پی پاریباس کے ساتھ بطور منیجنگ ڈائریکٹر/ریجنل ہیڈ فنانشیل انسٹی ٹیوشنز وابستہ رہے جہاں آپ مڈل ایسٹ اور نارتھ افریقہ خطوں میں موجود سینٹرل بینکوں، بینکوں،اور این اف بی آئی کو ٹریژری، ٹریڈ اور ایف آئی پروڈکٹس کی فراہمی کے ساتھ انتہائی سینئر سطح پر تعلقات استوار کرنے کی ذمہ داریاں سنھبال رہے تھے۔
آپ نے 10سال سے زائد مدت تک اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک میں متعدد اہم پوزیشنز پرمتعدد ذمہ داریاں بخوبی سر انجام دیں جہاں آپ نے مڈل ایسٹ اور پاکستان کے بینکوں اور ایف آئی کے لیے گلوبل انویسٹر سیلز بزنس کا انتظام سنبھالا۔
جناب علی سلطان نے کراچی یونیورسٹی سے اپلائیڈ میٹھامیٹکس میں ماسٹرز کی سند حاصل کی ہے اور بعد ازاں انسیڈ سے مینجمنٹ اور لیڈرشپ کے متعدد کورسز بھی کیے ہیں۔آپ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے سرٹیفکیشن بھی کر رکھی ہے۔
آپ مختلف حکومتوں میں وزراء خزانہ کے ذریعہ قائم کردہ اقتصادی مشاورتی بورڈز (ای اے بی) اور اقتصادی مشاورتی کونسلوں (ای اے سی) کی سربراہی میں پاکستان میں معاشی اصلاحات کے عمل اور مالیاتی منڈیوں کی ترقی میں سرگرم عمل رہے ہیں۔
آپ بین الاقوامی پیشہ ورانہ فورموں جیسے آئی ایم ایف / ڈبلیو بی کے سالانہ اجلاسوں ، ایس آئی بی او ایس ، آئی ایف سی اور اے ڈی بی میں بھی سرگرمی سے حصہ لیتے ہیں۔ انہوں نے 2001 میں اے پی جی-ایف اے ٹی ایف فورم میں سنٹرل بینک کے وفد کی رہنمائی کرکے حکومت پاکستان کی نمائندگی بھی کی۔

سید علی سلطان
انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر