
عمارہ مسعود
محترمہ عمارہ مسعود سسٹمز لمیٹڈ میں گلوبل انڈسٹریز کی جنرل منیجر برائے بینکنگ اینڈ فنانشل سروسز اور NdcTech کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔یہ ادارہ بین الاقوامی سطح پر بینکنگ میں حل اور خدمات فراہم کرنے والی صف اول کی ٹیکنالوجی فرمزمیں سے ایک ہے۔ گزشتہ سال جولائی 2022 میں اس کی کمپنی NdcTech کو سسٹمز لمیٹڈ (SYS) نے سافٹ ویئر کی سب سے بڑی برآمد کنندہ کے ذریعے مکمل طور پر حاصل کر لیا تھا۔ اس سے قبل عمارہ پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی منتخب رکن، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی کی خودمختار ڈائریکٹر، ڈیٹا چیک کے لیے خود مختار ڈائریکٹر، گورننگ کونسل آئی سی ٹی پاکستان سنگل ونڈو کی رکن اور حبیب یونیورسٹی کے انڈسٹری ایڈوائزری بورڈ کے عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔آپ سال 2021 اور 2022 میں لندن میں منعقدہ گلوبل بینکنگ ٹیک ایوارڈز میں FinTech Futures کی لیڈرشپ کیٹیگری کی فاتح بھی ہیں۔
محترمہ عمارہ کا پیشہ ورانہ سفر متنوع اداروں میں تجربے کے ساتھ کامیابی سے آگے بڑھا ہے، آپ نے تین مختلف براعظموں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، مشاورت اور انٹرپینیورشپ کے شعبوں میں اہم خدمات انجام دی ہیں۔ آپ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور گورننس میں 29سال سے زائد مدت کے تجربے کے ساتھ ایک سینئر ایگزیکٹو لیڈر ہیں۔آپ کی مہارت کے بنیادی شعبوں میں آئی ٹی اسٹریٹجی، کنسلٹنگ اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن شامل ہیں جو کہ آپ نے بینکنگ اور فنانس، ٹیلی کام اور ہائی ٹیک سیکٹرز کے لیے انجام دی ہیں۔
اس سے قبل عمارہ کو عالمی منڈیوں بشمول امریکہ میں کام کرنے اور مختلف کمپنیوں کی بنیاد رکھنے کا وسیع تجربہ ہے،جن میں ایشیا پیسیفک، مشرق وسطیٰ اور افریقہ شامل ہیں۔ آپ نے بینکنگ، ٹیلی کام اور ہائی ٹیک سیکٹرز میں انڈسٹری کی سب سے بڑی ٹرانسفرمیشن کی کے اقدامات کی قیادت بھی کی ہے۔ اعلیٰ قیادت کے عہدوں پر کام کرتے ہوئے آپ نے نئی مارکیٹس تک رسائی حاصل کی، ادارہ جاتی اصلاحات نافذ کیں اور اداروں کو ہر پہلو سے بہتر بنایا۔
عمارہ نے کیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی، سان برنارڈینو سے بزنس ایڈمنسٹریشن (انفارمیشن سائنسز) میں ماسٹرز کیا ہے اور اسٹینفورڈ یونیورسٹی گریجویٹ اسکول آف بزنس سے انفارمیشن سائنسز کے اسٹریٹجک استعمال میں ایک ایگزیکٹو ڈپلومہ کیا ہے۔ آپ اس سے قبل اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی سے ایم بی اے اور کنیئرڈ کالج لاہور سے بیچلرز کر چکی ہیں۔

عمارہ مسعود
انڈ یپنڈنٹ ڈائریکٹر