Skip to main content

0800-CDCPL(23275)

Search for

ندیم نقوی

ندیم نقوی

جناب ندیم نقوی حبیب یونیورسٹی فاؤنڈیشن، کراچی کے سی ای او ہیں۔آپ نے فنانس میں ایم بی اے اور بینکنگ اینڈ انٹر نیشنل فنانس میں آنرز کی ڈگریاں دی سٹی یونیورسٹی سی اے ایس ایس بزنس اسکول لندن، یونائیٹڈ کنگڈم سے حاصل کی ہیں جبکہ ہائی اسکول (GCE A-Levels)   ڈوور کالج، ڈوور،انگلینڈ سے مکمل کیا۔ آپ نے سی ایف اے لیولIIایگزام بھی کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے۔ آپ پاکستان کے ساتھ ساتھ نارتھ امریکہ،یورپ اور مڈل ایسٹ میں گلوبل فنانشیل سروسز میں خدمات انجام دینے کا40سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔

آپ سال2011سے2017تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے منیجنگ ڈائریکٹر رہے، بعد ازاں آپ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لی اور ٹورنٹو،کینیڈا منتقل ہو گئے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اِس مدت کے دوران آپ نے اسٹاک ایکسچینج اور پاکستان کیپٹل مارکیٹ میں بڑی تبدیلیوں کے لیے معاونت و راہنمائی کی۔ آپ کی چند اہم کامیابیوں میں اسٹاک ایکسچینج کی ڈی میوچلائزیشن کا نفاذ، لاہور، کراچی اور اسلام آباد کی تینوں ایکسچینج کے انضمام کے بعد ایک مربوط پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا کامیاب قیام، انٹر نیٹ /وائر لیس ٹریڈنگ پلیٹ فارم کا آغاز، ایم ایس سی آئی اور انٹر نیشنل پورٹ فولیو انویسٹرز کے ساتھ پاکستان کو ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں شمولیت کے لیے بات چیت اور اس کا کامیاب نفاذ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی  40فیصد ایکویٹی کی انسٹی ٹیوشنل فارن انویسٹرز کے لیے ڈی انویسٹمنٹ کے عمل میں کلیدی کردار شامل ہیں۔اِس مدت ِ ملازمت کے دوران اسٹاک ایکسچینج کا ریونیو اور پرافٹ سال 2011میں بالترتیب 692ملین اور50ملین روپے رہا جو کہ سال2017میں بڑھ کر بالترتیب1,477ملین اور277ملین روپے ہو گیا۔

اس عرصے کے دوران، وہ نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان (NCCPL) کے چیئرمین بھی رہے اور اپنی رسک مینجمنٹ کی صلاحیت کے ساتھ NCCPL کو ایک مکمل سینٹرل کاؤنٹر پارٹی (CPP) میں تبدیل کرنے میں رہنمائی کی۔ انہوں نے حکومت کے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے لیے الیکٹرانک کیپٹل گین ٹیکس کا حساب کتاب اور ریکوری بھی متعارف کروائی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شمولیت سے قبل آپ معروف ایسیسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رہے ہیں۔ اس سے قبل آپ AKDسیکیورٹیز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، یہ پاکستان کی ایک معروف کارپوریٹ اسٹاک بروکریج فرم ہے جو کہ پروپرائٹری بزنس کو فل اسکیل انویسٹمنٹ بینکنگ اور بروکریج فرم بننے میں معاونت فراہم کرتی ہے۔ اس کمپنی کو CFA ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے سال2006اورسال2007میں لگاتار دو سال تک بہترین مقامی بروکریج فرم قرار دیا۔ آپ نے پاکستان کے پہلے ٹیکنالوجی وینچر کیپٹل فنڈ (ٹی ایم ٹی وینچرز)کے چیئرمین رہے ہیں جہاں آپ نے I.R.R میں 35سے40فیصد تک کامیاب ایگزٹ کے ذریعے کئی منصوبوں کی تکمیل کی قیادت کی۔

آپ کی پیشہ ورانہ زندگی میں اکنامک اینڈ مارکیٹ اینالائسز اور ریسرچ نہایت اہم موضوعات رہے ہیں۔ آپ نے یوایس اے /کینیڈا میں انویسٹولوجی انکارپوریشن کے نام سے ایک انویسٹمنٹ ریسرچ فرم کی سربراہی کی جسے "بزنس ویک”نے سال2004میں نارتھ امریکہ کی 300خود مختار ریسرچ کمپنیوں میں سے چوتھے نمبر پر بہترین قرار دیا۔ اس سے قبل آپ میرل لینچ پاکستان میں ایک ریسرچ ٹیم کی سر براہی کر چکے ہیں۔ آپ مورگن اسٹینلے ایسیٹ مینجمنٹ کے پاکستان انویسٹمنٹ فنڈ کی سربراہی سال1996سے 2000تک کر چکے ہیں۔

آپ پاکستان میں ہونے والی اہم ترین بینکنگ ٹرانزیکشنز کا حصہ رہے ہیں جن میں کوٹ ادو پاور پلانٹ، نیشنل ریفائنری اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی پرائیوٹائزیشن شامل ہے۔ آپ کیپٹل مارکیٹس کمیٹی کے رکن اور نوے کی دہائی کے آخر میں قائم کی گئی صد ر ِ پاکستان کی اکانومی ایڈوائرزی کونسل میں بھی شامل رہے ہیں، آپ NCCPL اورCDCکے ساتھ ساتھ ساؤتھ ایشین فیڈریشن آف ایکسچینجزکے وائس چیئرمین، انسٹی ٹیوٹ آف فنانشیل مارکیٹس کے ڈائریکٹر اور JCR-VISکریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کے ڈائریکٹر بھی رہے ہیں۔

دیگر ڈائریکٹر شپس

PSX کے نامزد ڈائریکٹر، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ

• PSX کے نامزد ڈائریکٹر، VIS کریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ

• سی ای او اور ڈائریکٹر، کیپٹل مارکیٹس انٹرنیشنل ایڈوائزرز انکارپوریشن (مالیاتی مشاورت)

• سی ای او اور ڈائریکٹر، حبیب یونیورسٹی فاؤنڈیشن

ندیم نقوی

ندیم نقوی

ڈائریکٹر