
عامر متین
ڈاکٹر عامر متین نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونِ ملک کی آئی ٹی انڈسٹری میں خدمات انجام دینے کا35سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔آپ فی الوقت ایچ بی ایل میں بطور ہیڈ آف ٹیکنالوجی سر گرمِ عمل ہیں جبکہ اس سے قبل پاکستان میں سسکو سسٹمز اِن کارپوریشن کے ساتھ کنٹری منیجر کی حیثیت سے کئی سال تک وابستہ رہے۔ ڈاکٹر متین کئی اہم سینئر سرکاری عہدوں پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں جن میں پاکستان سوفٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر، اور سال 2002 تا 2006کے دوران حکومتِ پاکستان کے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونی کیشن کے لیے بطور مشیر برائے آئی ٹی کی خدمات شامل ہیں۔ آپ نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز یونائیٹڈ نیشنز ڈویلپمنٹ پروگرام سے کیا جہاں آپ نے ایشیاء پیسیفک خطے میں موجود ممالک میں ان کے پبلک سیکٹرز میں کارکردگی کی بہتری کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے خدمات انجام دیں۔
ڈاکٹر متین نے الیکٹرونک انجینئرنگ میں بیچلرز ،کمپیوٹر انجینئرنگ میں ماسٹرز کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کررکھی ہے۔ آپ ملک کی متعدد معروف یونیورسٹیوں میں گریجویشن کی سطح پر تدریس کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

عامر متین
ڈائریکٹر