Skip to main content

0800-CDCPL(23275)

Search for

احمد چنائے

احمد چنائے

جناب احمد چنائے، آرک سنز گروپ آف کمپنیز کے منیجنگ پارٹنر ہیں اور آپ مختلف نوعیت کے کاروبار بشمول سیکورٹی انویسٹمنٹس، ٹیکسٹائلز، ریئل اسٹیٹ اور پولٹری فارمنگ سے منسلک ہیں۔

آپ پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ (PSX) کے بورڈ کے منتخب شدہ ڈائریکٹر ہیں اور اس کے علاوہ PSX کی آڈٹ کمیٹی، ہیومن ریسورسز اینڈ ریمیونیریشن کمیٹی اور والنٹری ڈی لسٹنگ کمیٹی کے بھی رکن ہیں۔ آپ کو PSX کی جانب سے سینٹرل ڈپازٹری کمپنی اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ڈائریکٹر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

آپ نے کاروبار، تعلیم، صحت اور جرائم کی روک تھام کے شعبوں میں مختلف لحاظ سے معاشرتی فلاحی خدمات انجام دی ہیں۔ آپ نے سال 2010 سے 2015 تک سٹیزن پولیس رابطہ کمیٹی، سندھ (جرائم کی روک تھام کے لیے ایک ادارہ) کے چیف کے طور پر کامیابی سے اپنے فرائض انجام دیے۔ آپ ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کی سب سے بڑی تنظیم پاکستان کلاتھ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔ آپ مختلف طبی اور تعلیمی اداروں کے بورڈز کے ساتھ ساتھ آل پاکستان میمن فیڈریشن کے صدر کی حیثیت سے بھی فعال انداز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل، آپ فیڈریشن برائے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کی منیجنگ کمیٹی کے لیے خدمات انجام دینے کے علاوہ پاکستان کلاتھ مرچنٹس ایسوسی ایشن (ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کا اعلیٰ ترین ادارہ) کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ پاکستان کے شہریوں کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں ، آپ کو ہلالِ امتیاز (H.I.) اور ستارۂ امتیاز (S.I.) کے اعلیٰ ترین اعزازات سے نوازا گیا۔

جناب چنائے انسٹی ٹیوٹ آف کوسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹینٹس آف پاکستان (ICMAP) سے تعلیم یافتہ ہیں اور کراچی یونی ورسٹی سے کامرس میں گریجویشن کی ڈگری رکھتے ہیں۔ آپ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس کی جانب سے مستند و مصدقہ ڈائریکٹر بھی ہیں۔

احمد چنائے

احمد چنائے

ڈائریکٹر