
بدیع الدین اکبر
جناب بدیع الدین اکبر،فنانس اور آپریشنز کے شعبوں میں سینئر عہدوں پر 20سالہ تجربے کے حامل ہیں۔آپ نے پاکستان کےنا مورکاروباری گروپس میں ہیڈآف فنانس اور کمپنی سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔آپ نیشل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈمیں چیف فنانشیل آفیسراورچیف آ پریٹنگ آفیسرکی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔
جناب بدیع الدین اکبر یکم جنوری 2019کو سی ڈی سی کے سی ای اوکےعہدے پرتعیناتی سے پہلے چیف کمپلائنس اوررسک آفیسرکےعہدے پرسال 2015سےخدمات انجام دے رہے تھے۔آپ جوائنٹ انسپیکشن ریگو لیشنز،2015کے تحت سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے جانب سے تشکیل کردہ نگران/جا ئزہ (oversight)کمیٹی کے نامزد چیئرمین کی حیثیت سے خدمات بھی انجام دے چکے ہیں۔
آپ پاکستان کیپٹل مارکیٹ میں فنانشیل مینجمنٹ، کلیئرنگ اینڈ سیٹلمنٹ،رسک مینجمنٹ،آپریشنزاور پروڈکٹ مینجمنٹ میں وسیع تجربےاورمہارت کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔
NCCPL میں بطور چیف آپرٹینگ آفیسر،آپ نے مختلف پروڈکٹس اورسرو سز جیسے کہ کیپٹل گین ٹیکس کے نظام کی تشکیل ِنو،منفرد شناختی نمبر (UIN)،اداروں کارسک مینجمنٹ سسٹم،مارکیٹ سیٹلمنٹس اور UINانفارمیشن سسٹم اسٹیریٹ تھروپروسینگ اور لیوریج پراڈکٹس جیسے کہ مارجن فنانسنگ سسٹم،سیکیورٹیزلینڈنگ اوربورئنیگ کے تعارف میں کلیدی کردار ادا کیا۔
کراچی یونیورسٹی سے کامرس میں بیچلرزڈگری حاصل کرنے کے بعد آپ نے اکاؤنٹس اور فنانس کی کئی متعدداعلیٰ تعلیمی اسنادحاصل کی ہیں۔ آپ انسٹی ٹیوٹ آف کوسٹ اینڈمینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICMA) کے فیلو ممبر اور چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اکا ؤنٹنٹس (CIMA-UK) سےچارٹرڈ گلوبل مینجمنٹ اکاؤنٹنٹ (CGMA-AGMA) اوراونٹاریو،کینیڈا سےچارٹرڈ پروفیشنل اکاؤنٹنٹ کی پروفیشنل کوالیفکیشن رکھتے ہیں۔
آپ سی ڈی سی شیئر رجسٹرار سروسز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بطور چیئرمین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ بورڈ میں بطور ڈائریکٹر اور متعدد کمپنیز کی ذیلی کمیٹیوںمیں خدمات انجام دے رہے ہیں ،جن میں آئی ٹی مائنڈز لمیٹڈ،نعمت کولیٹرل مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور انسٹی ٹیوٹ آف فنانشیل مارکیٹ پاکستان شامل ہیں۔
آپ نے یوایس سیکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سےسا لانہ انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے سیکیورٹیزمارکیٹ گروتھ اینڈ ڈویلپمنٹ میں شرکت کی۔اس کےعلاوہ برطانیہ،بھارت،یورپ اورمشرقِ وسطیٰ میں کئی سیمینارزاور کانفرنسزمیں شرکت کی،جن میں رسک مینجمنٹ،کلیئرنگ اورسٹلیمنٹ اورسرویلنس برائے کیپٹل مارکیٹ آپریشزپر مکالمے ہوئے۔

بدیع الدین اکبر
چیف ایگزیکٹیو افسر