
جہاں آراء
جہاں آراء صاحبہ پاکستان سوفٹ وئیر ہاؤسز ایسو سی ایشن برائے IT & ITES (P@SHA)کی صدر ہیں۔ P@SHA کے لیے آپ کی کاوشیں 17سالوں سے طویل عرصے پر محیط ہیں،اس دوران آپ نے اس کی برانڈ سازی، مقامی اور بین الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ شراکت داری اور تعلقات استوار کرنے کے لیے بہترین اقدامات کیے۔ آپ وزیر ِ اعظم کی ٹاسک فورس برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی رکن بھی ہیں۔
جہاں آراء ہانگ کانگ،مشرق ِ وسطیٰ،متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں مارکیٹنگ، کمیونی کیشنز اور انٹر ایکٹو نیو میڈیا کے شعبوں میں خدمات انجام دینے کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔آپ روایتی کاروبار سے بالا تر انفارمیشن اینڈ کمیونی کیش ٹیکنالوجی کے استعما ل میں توسیع اور معاشرتی ترقی کو تقویت بخش اور قابل بنانے کے لیے متحرک،کاروباری و سماجی کارکن اور ایک مضبوط مبلغ ہیں۔
جہاں آراء پنجاب اور سندھ آئی ٹی ایڈوائزری بورڈز اور متعدد یونیورسٹیز بشمول آئی بی اے اور حبیب یونیورسٹی کے ایڈوائزری بورڈ میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ آپ تحقیق پر مبنی ایک سول سوسائٹی تنظیم ‘بولوبھی’کی صدر بھی ہیں، جس کا مرکوز کھلی رسائی (Open Access) ہے۔ جہاں آراء ورلڈ بینک ایڈوائزری گروپ برائے Gender Diversity کی رکن بھی ہیں۔ آپ انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اینڈ اکنامک آلٹر نیٹوز (IDEAS)کے بورڈ کی رکن بھی ہیں، جو کہ ایک نان۔پرافٹ ریسرچ آرگنائزیشن ہے جس کا مقصد پالیسی ریسرچ اور ایڈوکیسی کی تشہیراور سپورٹ ہے۔
سال2015میں آپ نے TheNest I/Oکا آغاز کیا، یہ گوگل کے ساتھ شراکت داری میں شہر کراچی میں جدت کو فروغ دینے والا ایسا ٹیکنالوجی انکیو بیٹر حب ہے،جو نئے کاروباری افراد کو ٹیکنالوجی کی معاونت سے کاروبار شروع کرنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔
آپ کی سر پرستی میں Nest I/Oنے اب تک 189سے زائد اسٹارٹ اپ بزنسز کا آغاز کیا ہے، جس سے اس کے آغاز سے لے کر اب تک نوجوان کاروباری افراد کی بہترین کمیونٹی ابھر کر آئی ہے۔ Nest I/Oکی فلیگ شپ انوویشن اینڈ اینٹر پنیور شپ کانفرنس 021 Disrupt یک ایسا پلیٹ فارم بن گئی ہے جو اسٹارٹ۔اپ اداروں، پیشہ ور افراد،جدت سازوں، سرمایہ کاروں اور طلباء کو شمولیت، سیکھنے اور شراکت داری کرنے کے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرتی ہے۔

جہاں آراء
انڈ یپنڈنٹ ڈائریکٹر