
معین ایم فدا S.I., ONZM
جناب معین ایم فدا سال2018سے بورڈ کے چیئرمین اور خودمختار ڈائریکٹر ہیں۔آپ کارپوریٹ سیکٹر میں 48 سال کا تجربہ رکھنے کے ساتھ ساتھ سفارتی فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔آپ نے RCD کالج آف انشورنس، تہران سے بی ایس (انشورنس اینڈ اکنامکس) اور سینٹ جونز یونیورسٹی نیویارک سے ایم بی اے (انشورنس اور رسک مینجمنٹ) کی ڈگری حاصل کی ہے۔
آپ تہران میں سال1975-78 تک لائیڈز بروکر اسٹیورٹ رائٹسن کے ساتھ منسلک رہے اور اس کے بعد امریکن انٹرنیشنل گروپ میں منیجر ری انشورنس اور سال1980-83تک سینٹ جونز یونیورسٹی کے ساتھ معاون اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر منسلک رہے۔
1984 میں پاکستان واپسی پر جناب فدا پاکستان ری انشورنس کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر ہوئے اور 1988 میں انہوں نے کمرشل یونین (CU) اشورنس آف یوکے (موجودہ AVIVA)اور نیوزی لینڈ انشورنس (NZI) کے مشترکہ برانچ آپریشن کے کنٹری چیف کے طور پر شمولیت اختیار کی۔ آپ نے 1996 میں CU Life (موجودہ NJI لائف) کی بنیاد رکھی اور 2002 تک اس کے منیجنگ ڈائریکٹر رہے۔
آپ کو سال 1990 میں نیوزی لینڈ کی حکومت نے پاکستان کے لیے اپنا اعزازی قونصل مقرر کیا اور 1997 میں انہیں اعزازی قونصل جنرل کے عہدے پر فائز کیا اور یہ عہدہ بدستور برقرار ہے۔ آپ کی ذمہ داریوں میں دو طرفہ تعلقات بشمول تجارت اور تعلیم کو فروغ دینا، قونصلر خدمات، اور امیگریشن نیوزی لینڈ کی مدد کرنا شامل ہے۔
آپ نے سال 2002 میں کراچی اسٹاک ایکسچینج (موجود ہ PSX) کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر شمولیت اختیار کی اور اس عرصے کے دوران نیشنل کموڈٹی ایکسچینج (موجودہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج) کے منیجنگ ڈائریکٹر کے ساتھ ساتھ نیشنل کلیئرنگ اینڈ سیٹلمنٹ کمپنی کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے ساتھ مل کر بطور منیجنگ ڈائریکٹر KSE پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس (PICG) کے قیام میں مدد کی۔آپ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی طرف سے سرٹیفائیڈ کارپوریٹ گورننس ٹرینر اور PICG کی فیکلٹی کے رکن ہیں۔ آپ نے پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کے لیے کارپوریٹ گورننس رولز کا مسودہ تیار کرنے میں وزارت خزانہ کی مدد کی ہے۔آپ نے خاندانی ملکیت رکھنے والے کاروبار کے لیے کارپوریٹ گورننس گائیڈ بھی شائع کی اور معاشی موضوعات پر مضامین بھی تحریر کیے ہیں۔
جناب فدا کو سال2005میں سینٹر فار انٹرنیشنل پرائیویٹ انٹرپرائز CIPE (US چیمبر آف کامرس سے الحاق) کا پاکستان میں دفتر قائم کرنے کے لیے کنٹری ڈائریکٹر مقرر کیا گیا۔آپ نے دس سالہ مدت کے دوران جن اداروں کے ساتھ خدمات انجام دیں اُن میں شامل ہیں؛(i) تجارتی اداروں کے قانون کا مسودہ تیار کرنا اور بڑے شہروں میں ویمن چیمبرز آف کامرس کا قیام (ii) انٹرپرینیورشپ سمیت یوتھ پالیسی کی تیاری کے لیے وزارتِ نوجوانوں کے ساتھ کام کرنا (iii) پاکستان بزنس کونسل اور سیاسی جماعتوں کے لیے چارٹر آف اکانومی تیار کرنا (iv) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پاکستان سافٹ ویئر ہاؤس ایسوسی ایشن (P@SHA)
آئی ٹی بزنس ایجنڈا تیار کرنا اور آئی ٹی سروسز کی برآمدات کو بڑھانا (v) پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان مائیکرو فنانس کی رسائی کو بہتر بنانا اور (vi) SECP مائیکرو انشورنس، وینچر کیپٹل، اور کیپٹل مارکیٹ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے لیے ضوابط کا مسودہ تیار کرنا۔
آپ کراچی کونسل آف فارن ریلیشنز (KCFR) کے بانی بورڈ ممبر ہیں اور پاکستان کی انگلش اسپیکنگ یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی میں بھی خدمات انجام دیتے ہیں۔ نومبر 2015 میں جناب فدا کو SCOR کا کنٹری نمائندہ مقرر کیا گیا،جو کہ عالمی سطح پر صف ِ اول میں شامل ری ا نشورر ہے اور پاکستانی مارکیٹ کا ایک بڑا حصہ رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ بھی آپ کے موجودہ عہدوں میں شامل ہیں:
خود مختار ڈائریکٹر: : پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ (آڈٹ چیئر)
گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ (HR چیئر)
فیروز 1888 ملز لمیٹڈ (آڈٹ چیئر)
آپ کو سال 1989 میں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کراچی کی جانب سے بیسٹ منیجر ایوارڈ دیا گیا۔ 1990 میں آپ کو نیوزی لینڈ کی ملکہ نے NZ کے یادگاری تمغہ سے نوازا اور 2002 میں آپ کو نیوزی لینڈ آرڈر آف میرٹ (ONZM) کے اعزازی افسر کے طور پر تسلیم کیا گیا۔ 2006 میں صدر پاکستان کی طرف سے ستارہ امتیاز (S.I.) سے نوازا گیا۔آپ اور اہلیہ سات براعظموں کے 130 ممالک کا سفر کر چکے ہیں۔
جناب معین ایم فدا کی دیگر پیشہ ورانہ وابستگیاں مندرجہ ذیل ہیں؛
چیئرمین
اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج اینڈ نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان
ٹاسک فورس برائے کارپوریٹ گورننس، فیڈریشن آف یورپین اینڈ ایشین اسٹاک ایکسچینج (ز)
الڑنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹیاں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو
ڈائریکٹر
المیزان انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ اینڈ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن
پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ، وائتھ پاکستان لمیٹڈ اور میرٹ پیکیجنگ
پریذیڈنٹ
اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان،اور کراچی بوٹ کلب
رکن
بورڈ آف انویسٹمنٹ۔پرائیوٹائزیشن کمیشن ایڈ برٹش بزنس ایڈوائزری گروپ
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس کا بورڈ
مسابقتی رجحان اور معاشی نشو نما کے لیے نیشنل پالیسی پلیٹ فارم۔منسٹری آف اکنامک افیئرز
FPCC&I، انشورنس ایسو سی ایشن آف پاکستان اینڈ کراچی کونسل آف فارن ریلیشنز کی منیجنگ کمیٹیاں
ACCA-WWF پاکستان انوائرمنٹل رپورٹنگ ایوارڈز کے لیے ججز کے پینل میں شمولیت
ٹاسک فورسز۔کوڈ آف کارپوریٹ گورننس، اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ ٹرانسفر پرائسنگ
ایفرو ایشین ری انشورنس پولز (FAIR) اور RCD کی ٹیکنیکل کمیٹیاں
نیشنل انشورنس ریفارم کمیشن اینڈ ورکنگ گروپ آف ڈرافٹ انشورنس ایکٹ2000
انشورنس ریفارم کمیٹیز آف منسٹری آف کامرس اینڈ پالیسی بورڈ آفSECP

معین ایم فدا S.I., ONZM
چیئرمین اور انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر