بورڈ آف ڈائریکٹرز

سینٹرل ڈپازیٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (سی ڈی سی) پاکستان میں واحد ڈپازیٹری ہے

وینگ باؤجُن

ڈائریکٹر

وینگ باؤجُن

جناب وینگ باؤجُن ڈویلپمنٹ فنانشیل انسٹی ٹیوشنزمیں کریڈٹ مینجمنٹ،فنانس، ریسرچ،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پلاننگ جیسے متنوع شعبوں کے اندر خدمات انجام دینے کا25سالہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

مئی2018میں بطور پاک چائنا انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ منیجنگ ڈائریکٹر اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے وائس چیئر مین، اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل آپ آسٹریلین گروپ آف چائنا ڈویلپمنٹ بینک (CDB)میں بطور سینئر کمشنر خدمات انجام دے رہے تھے۔ CDBکے ساتھ اپنی وابستگی کے دوران ، آپ نے انٹر نیشنل فنانس ڈپارٹمنٹ کے کریڈٹ مینجمنٹ اور انٹرنیشنل کارپوریشن اینڈ اسٹڈی کے شعبوں میں بطور ڈویژن ڈائریکٹر خدمات انجام دیں۔ آپCBDکے جنرل آفس میں کانفیڈینشیل افیئرز کے ڈپٹی ڈویژن ڈائریکٹر اور جنرل افیئرز کے ڈپٹی ڈویژن ڈائریکٹر کے عہدوں پر بھی فائز رہے ہیں۔

جناب وانگ نے چائنا نیشنل اسکول آف ایڈ منسٹریشن سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری جبکہ ہاربن انجینئرنگ یونی ورسٹی سے کمپیوٹر سائنسز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔ آپ سند یافتہ اکاؤنٹنٹ اور سیکیورٹی پریکٹیشنر بھی ہیں