
بین الاقوامی معاہدات
سی ڈ ی سی حسب ذیل علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کا رکن ہے :
ایشیا پیسفک سینٹر ل سیکیورٹیز ڈپازٹر ی گروپ (ACG)
سی ڈ ی سی ،اے سی جی کا رکن ہے جو کہ ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو معلومات کے تباد لے کو باسہولت بنا تی ہے اور ایشیا پیسفک ر یجن میں رکن سیکیورٹیز ڈپازٹر یز اور کلیئر نگ آرگنائزیشنز کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دیتی ہے ۔
1997 میں قا ئم کردہ اے سی جی 23ر کن ممالک کی 34ڈپازٹر یز اور کلیئر نگ آرگنائز یشنز کے لیے ایک علاقائی پلیٹ فارم ہے جو کہ مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر ایشیا کی نمائند گی کرتا ہے جیسے کہ CSDs کا عالمی فورم (WFC) ،انٹر نیشنل سیکیورٹیز سروسز ایسو سی ایشن (ISSA)، گلو بل کسٹو ڈین کی ایسو سی ایشن (AGC) اورسیکیورٹیز کمیشنز کی بین الاقوامی تنظیم برائے ادائیگی وتصفیہ جاتی نظام (CPSS-10SCO)۔
سن 2013 میں مرحوم محمد حنیف جکھورا (سی ای او ۔سی ڈ ی سی ) کو 2014-16 کے لیے اے سی جی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئر مین کے طور پر منتخب کیا گیا ۔اس الیکشن کے بدولت اسی مدت کے لیے سی ڈ ی سی اے سی جی کا سیکر یٹر یٹ بھی بن گیا تھا ۔ سی ڈ ی سی نے اے سی جی میں رسک اینڈ ر یکور ی مینجمنٹ ٹاسک فورس متعارف کروائی ہے جس کا مقصد اسے سی جی ارکان میں رسک مینجمنٹ کا فروغ ہے اور مؤثر رسک مینجمنٹ فریم ورک کو ترقی دینا ہے ۔سی ڈ ی سی اس ٹاسک فورس کا کنوینئر بھی ہے ۔سی ڈ ی سی نے 2006 میں کراچی میں اے سی جی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی میزبانی بھی کی جس میں 18 علاقائی ممالک کے 60 نمائندوں نے شرکت کی ۔
نیشنل نمبر نگ ایجنسیز کی ایسو سی ایشن (ANNA)
سی ڈ ی سی د نیا کی دوسر ی ڈپازٹر یز کی طرح نیشنل نمبر نگ ایجنسیز کی ایسو سی ایشن کی رکن ہے۔یہ د نیا بھر میں کام کر نے والی نمبر نگ ایجنسیز کی نمائند گی کرتی ہے جہاں رکن کمپنیز مقامی سیکیورٹیز کو ملکی و بین الاقوامی کاروبار کے لیے شناخت دیتی ہے۔
ANNA کاسروس بیورو تمام د نیا سے رکن اور پا رٹنر نمبر نگ ایجنسیوں سے روزانہ رپورٹس اور اپ ڈیٹس وصول کرتا ہے۔یہ 2001 سے سیکیورٹیز کی معلومات کے نشر کر نے اور مطلع کر نے میں مر کزی کردار ادا کر ر ہا ہے۔گزشتہ دو دہائیوں سے سی ڈ ی سی واحد قومی نمبر نگ ایجنسی (NNA)کے طور پر کام کر ر ہی ہے اور مقامی سیکیورٹیز کو ٹر یڈ نگ اور سیٹلمنٹ کی خاطر بین الاقوامی سیکیورٹیز شناختی نمبر (ISIN) جا ر ی کر رہی ہے۔
NNA کامقصد سیکیورٹیز ایشورز سے رجسٹر یشن اور مالیاتی دستاویزات جیسے کہ شیئرز،بانڈز اور ڈیر یویٹوز وغیر ہ کی براہ راست معلومات حاصل کرنا اور ایسے کوڈز کا اجراء ہے جو کہ ان دستاویزات کو منفرد شناخت دیں۔یہ کوڈ بین الاقوامی سیکیورٹیز شناختی نمبر (ISIN) نمبر کہلا تے ہیں جو کہ ISO 6166 کے تحت وجود میں آ ئے ہیں جو کہ قابل مبا د لہ اور غیر قابل مبادلہ سیکیورٹیز کو ایک دوسرے سے الگ طور پر شناخت کرتے ہیں۔جون 2018 تک سی ڈ ی سی نے ISIN 2265 جاری کئے ہیں۔
ANNAمیں پا کستان کی نمائند گی سی ڈ ی سی کی بہت سی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔
مفا ہمتی یاداشتیں
سی ڈ ی سی نے دوسر ے ملکوں کی ڈپازٹر یز کے ساتھ متعدد مفاہمتی یا داشتوں پر دستخط کئے ہیں تاکہ سرحد پار تعاون اور باہمی اشتراک کے فوائد حاصل کئے جا سکیں۔یہ مفاہمتی یاداشتیں ٹیکنالوجی کے تبا د لے، انتظامی معاملا ت سر حد پار سیکیورٹیز کی فہرست بند ی کے طریقہ کار اور معلومات کے تبادلے کو ممکن بنا تی ہیں۔اس میں حسب ذیل معتبر ڈپازٹریز شامل ہیں۔
- ابو ظہبی سیکیورٹیز مارکیٹ (ADSM)
- چائنہ سکیوڑٹیز ڈپازٹر ی اینڈ کلیئر نگ کارپوریشن (SD & C)
- ڈپازٹر ی ٹرسٹ اینڈ کلیئر نگ کارپوریشن (DTCC) امر یکہ
- دو بئی فناشل مارکیٹ (DFM)
- انڈونیشیا کلیئر نگ اینڈ گارنٹی کار پوریشن (KPEI)
- جاپان سیکیورٹیز ڈپازٹری سینٹر (JASDEC)
- کورین سیکیورٹیز ڈپازٹری (KSD)
- MKK تر کی
- تائیوان ڈپازٹر ی و کلیئر نگ کار پوریشن (TDCC)
- تھائی لینڈ سیکیورٹیز ڈپازٹر ی (TSD)
- مالدیپ سیکیورٹیز ڈپازٹر ی (MSD)