
لنکیجز
سکیورٹیز اینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان www.secp.gov.pk
سکیورٹیز اینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی) سکیور ٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ایکٹ ۱۹۹۷ کے تحت یکم جنوری ۱۹۹۹ کوقائم کیا گیا ۔اسے نفاذ اور تفتیش کا اختیار حاصل ہے ۔
ایس ای سی پی پاکستان میں مالیاتی انضباط کا ادارہ ہے جس کا مقصد ایک جدید اور کارگزار کاروباری شعبے اور بازار سرمایہ کی ترویج ہے۔
ایس ای سی پی کو حاصل موجودہ اختیارات میں درج ذیل شامل ہیں
- کیپٹل مارکیٹ اور کارپوریٹ شعبہ کا انضباط
- بیمہ کمپنیات کی نگرانی اور انضباط
- غیر بینکی مالی کمپنیات اور نجی پنشن سکیموں کی نگرانی اور انضباط
- کارپوریٹ اور مالیاتی شعبوں کے لئے مختلف بیرونی خدمات فراہم کرنے والوں کی نگرانی بشمول چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس‘ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیز ‘ کارپوریٹ سیکرٹریز ‘ بروکر ز‘ مساحت کاروغیرہ۔
پا کستان اسٹا ک ایکسچینج www.psx.com.pk
لسٹڈ سیکیورٹیز کی تجا رت میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج بنیا د ی پلیٹ فارم کے طور پر خد مات انجا م د ے ر ہی ہے ۔کراچی اسٹاک ایکسچینج 1949 میں قا ئم کی گئی تھی جس کا بعد میں لاہور اور اسلام آ باد کے ساتھ انضمام کردیا گیا ۔ پی ایس ایکس کاروبار ی برادر ی ،بروکرز اور لسٹڈ کمپنیوں کے بڑ ے طبقے کے لیے تجارتی آپر یشنز کا انتظام کر نے اور شفافیت کو فروغ د ینے کے لیے منڈ ی کے طور پر خدمات انجام د ے ر ہی ہے ۔
نیشنل کلیئر نگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ www.nccpl.com.pk
سی ڈ ی سی کے زیر نگر انی تشکیل کی گئی اور موجو د ہ طور پر خو د مختار انتظامیہ کے زیر قیا دت ، نیشنل کلیئر نگ کمپنی ، نیشنل کلیئرنگ اور سیٹلمنٹ سسٹم (NCSS)کو چلاتی ہے جو کہ کیپٹل مارکیٹ کا ایک اور اہم نظام ہے جو کہ لسٹڈ سیکیورٹیز کے کاروبار کے لیے اسٹاک ایکسچینج کو کلیئر نگ اور سیٹلمنٹ کی خدمات فراہم کرتا ہے ۔
میو چوئل فنڈ ایسو سی ایشن آف پاکستان www.mufap.com.pk
میو چوئل فنڈ ایسو سی ایشن آف پاکستان ملک کی ایسیٹ مینجمنٹ انڈسٹر ی کا تجار تی ادار ہ ہے ۔یہ ادار ہ میو چوئل اور پینشن فنڈ میں سر مایہ کار ی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور اس بار ے میں عوام کی آگاہی بڑھانے کی کوششیں کرتا ہے ۔سی ڈ ی سی اور میو چوئل فنڈ ایسو سی ایشن باہمی اشتراک سے میو چوئل اور پینشن فنڈ میں سر مایہ کا ر ی پر آ گا ہی سیشنز کا انعقا د کرتے ہیں