مینجمنٹ پروفائلز

سی ڈی سی کا بنیادی کام سینٹرل ڈپازیٹری سسٹم (سی ڈی ایس) کو چلانے اور برقرار رکھنے کا ہے.

سید حسن اسلم

چیف انفارمیشن سیکیورٹی آفیسر

سید حسن اسلم

جناب سید حسن اسلم فاسٹ انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس سے گریجویشن اور برنل بزنس اسکول ،لندن سے ایم بی اے کی سند رکھتے ہیں۔ آپ آئی ایس اے سی اے(ISACA) سرٹیفائیڈ انفارمیشن سیکیورٹی پروفیشنل(CISM) اور آئی آر سی اے کورس کے ذریعے سند یافتہ آئی ایس او لیڈ آڈیٹر ہیں۔

جناب اسلم نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز بطور سافٹ وئیر انجینئر کیا اور بین الاقوامی سطح پر فارچیون 500کمپنیز کے ساتھ ای آر پی ریویو، بزنس ٹو بزنس سسٹمز انٹی گریشن، سربانیز آکسلے ایس 404 کا نفاذ، ڈیٹا سینٹر ڈیزائن، بی سی پی / ڈی آر پلاننگ اور آئی ٹی جی آر سی جیسے بڑے پیمانے پر کیے جانے والے پروجیکٹس شامل ہیں۔ سی ڈی سی میں کرنے آ نے سے قبل آپ فورڈ رہوڈز سیدات حیدر (ای وائی کا رکن) میں خدمات انجام دے چکے ہیں جہاں آپ نے پاکستان اور مینا ریجن کی معروف بینکنگ کمپنیز، ایف ایم سی جی کمپنیز، ٹیلی کمیونی کیشن، آئل اینڈ گیس اور یوٹیلٹی کمپنیز کے لیے متعدد آئی ٹی رسک اشورنس اور بزنس کنٹی نیوٹی پلاننگ پروجیکٹس انجام دئیے۔

آپ نے سی ڈی سی میں سال 2007 کے دوران بطور منیجر آئی ٹی اسٹریٹجی شمولیت اختیار کی اور سی ڈی سی کی ذیلی کمپنی آئی ٹی مائنڈز کی تشکیل سازی میں معاونت فراہم کی۔ اسی طرح آپ نے متعدد عالمی اسائنمنٹس کی تکمیل میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ آپ نے سال 2008 میں سی ڈی سی کے اندر سی آئی ایس او کی ذمہ داریاں انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی، بزنس کنٹیونٹی پلاننگ اور سائبر سیکیورٹی پروگرامز میں توسیع کے عزم کے ساتھ سنبھالیں۔ سال 2009سے آپ ISO/IEC 27001اور ISO 22301سرٹیفکیشن پروگرامز کو سی ڈی سی اور اُس کی تمام ذیلی کمپنیز کے تمام ڈویژنز میں نہایت کامیابی کے ساتھ چلا رہے ہیں۔ اِس کے علاوہ آپ نئے اقدامات کے لیے ڈیجیٹل رسک مینجمنٹ اور ISAE 3402اسٹینڈرڈ سرٹیفکیٹشن میں انٹرنل کنٹرولز کے نفاذ کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

آپ نے ایشیاء پیسفک سی ایس ڈی گروپ کے سی آئی ایس او فارم کے رکن ہونے کے ساتھ انفارمیشن سیکیورٹی میں سالہاسال خدمات کی انجام دہی سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنائی ہے۔