
عبدالصمد
جناب عبدالصمد نے 1996 میں CDC کے آپریشنز ڈپارٹمنٹ میں شمولیت اختیار کی اور وہ اُس ٹیم کے خاص رکن تھے جس نے سینٹرل ڈپازٹری سسٹم کا آغاز کیا تھا۔
2005 میں ان کا تقرر بطور ہیڈ آف آپریشنز ہوا اور پھر آپ 2008 میں ہیڈ آف شیئر رجسٹرار سروسز کے عہدے پر فائز ہوئے۔ اس سے قبل آپ ہیڈ آف ٹرسٹی اینڈ کسٹوڈیل سروسز یونٹ II کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔ CDC کے سی او او کی حیثیت سے، آپ آپریشنز اینڈ کسٹمر سپورٹ سروسز، ٹرسٹی اینڈ کسٹوڈیل سروسز، انویسٹر اکاؤنٹ سروسز، CDCبرانچ آفسز اور شیئر رجسٹرار سروسز کی نگرانی کررہے ہیں۔
آپ نے 1991 میں کراچی یونیورسٹی سے بیچلرز آف کامرس کی ڈگری حاصل کی۔ آپ نے نومبر 1997 میں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤ نٹینٹس آف پاکستان (ICAP) سے چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ کی تعلیم مکمل کی اور 2008 میں ICAP کے ایک باہمی رکن کی حیثیت سے شامل ہوئے۔

عبدالصمد
چیف آپریٹنگ آفیسر