
فاروق حسین
فاروق حسین، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ میں ہیڈ آف ایڈمنسٹریشن ہیں۔ آپ نے 1995 میں CDCمیں ایڈمنسٹریشن آفیسر کے طور پر شمولیت اختیار کی اور کمپنی کی انتظامی پالیسیوں کی تشکیل اور نفاذ میں ایک فعال کردار ادا کیا۔ سال 2000 میں CDCمیں آپ کا تقرربطور ہیڈ آف ایڈمنسٹریشن ہواجہاں آپ کی بنیادی ذمہ داریوں میں پاکستان بھر میں CDCکی تمام برانچز کی فزیکل سیکورٹی اور نیٹ ورک کی نگرانی کا عمل شامل ہے۔ آپ کراچی میں کمپنی کے ہیڈ آفس CDCہاؤس ، شاہراہِ فیصل کی تعمیر، تزئین و آرائش اور تجدید و درستگی میں پیش پیش رہتے ہیں۔ آپ سیکیورٹی پروفیشنلز فورم کے ایک رکن بھی ہیں۔
آپ نے کراچی یونیورسٹی سے قانون میں بیچلرز ڈگری حاصل کی اور سندھ اور کراچی بار کونسلز کے رکن ہیں۔

فاروق حسین
ہیڈ آف ایڈمنسٹریشن