
اکلیم الزمان خان
اکلیم زمان خان IT Minds لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس عہدے پر ارتفاع پانے سے قبل، وہ سنٹرل ڈپازٹری کمپنی لمیٹڈ (CDC) کے ٹرسٹی کاروبار میں اسسٹنٹ جنرل مینجر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے ۲۰۰۱ء میں CDC کے ٹرسٹی کاروبار کی آغاز کے وقت CDC میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے بیچ میں ایک سال کے لئے الفلاح انوسٹمنٹ میں سربراہ آپریشنز کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں اور ۲۰۰۶ء میں دوبارہ CDC میں شمولیت اختیار کی اور کمپلائنس سیکشن و آپریشنز کی راہبری بھی فروغ پاتے ہوئے ٹرسٹی کاروبار کے اندر رہتے ہوئے کی۔
CDC میں اپنی مدت خدمات کے دوران ، انہیں شیئر رجسٹرار سروسز لمیٹڈ کے CFO اور کمپنی سیکرٹری کا اضافی کردار بھی تفویض کیا گیا ، اور مختلف منصوبوں میں پروجیکٹ مینجر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں، جس میں SBP کی رئیل ٹائم گراس سیٹلمنٹ سسٹم، REIT’s ، بانڈ آٹو میٹڈ ٹیلر سسٹم وغیرہ شامل ہیں۔
جناب اکلیم الزمان مختلف شعبہ جات میں مقامی و بین الا قوامی ۲۰ سالہ تجربہ کے حامل ہیں، جس میں میوچل فنڈ انڈسٹری میں کثیر تجربہ شامل ہے۔ وہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پبلک فنانس اکاؤنٹنٹ کے فیلو رکن ہیں اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس میں پروفیشنل اکاؤٹنگ سے الحاق شدہ ہیں۔ آپ کامرس گریجویٹ بھی ہیں۔ انہوں نے اپنا آرٹیکل شپ پرائس واٹر ہاؤس کو پرز سے مکمل کیا اور مختلف طرح کے آڈٹ مکمل کیئے ۔
انہوں نے مختلف کانفرنسوں اور سیمناروں میں شرکت کی جیسے کہ US سیکورٹیز و ایکسچینج کمیشن اور ڈپازٹری و ٹرسٹ کلیئرنگ کمپنی USA اور Terrapin Ltd سنگا پور میں مختلف عنوانات جیسا کہ اعلیٰ طریقہ ہائے کار، گلوبل تعلقات اور ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ شامل ہیں میں ٹریننگ حاصل کی۔

اکلیم الزمان خان
چیف ایگزیکٹیو افسر - آئ ٹی مائنڈذ لمیٹڈ