Skip to main content

0800-CDCPL(23275)

Search for

حماد علی فیصل

حماد علی فیصل

حماد علی فیصل انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹس آف پا کستان کے فیلو ممبر ہیں اور تیر ہ سال کا بعد از قابلیت تجر بہ ر کھتے ہیں ۔وہ کراچی یونیورسٹی سے بیچلرز آف کامرس کی ڈگر ی بھی ر کھتے ہیں ۔انہوں نے اے ۔ایف فرگوسن اینڈ کمپنی ۔چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے ساتھ ٹر یننگ سے اپنے پیشے کا آغاز کیا جہاں اپنی لازمی ٹر یننگ مدت کے اختتام پر بطور منیجر ٹیکسیشن خدمات انجام د یں ۔اے ایف فرگوسن کے ساتھ خدمات انجام د یتے ہو ئے انہوں نے کوالالمپور ،ملائیشیا میں بھی خدمات انجام دیں ۔آپ نے پاکستان کیبلز لمیٹڈ میں منیجر اکاؤنٹس کے طور پر بھی کام کیا ۔حماد علی فیصل نے سنہ 2008 میںسی ڈ ی سی میں بطور منیجر شمولیت اختیار کی اور تین سالہ خدمات انجام د ینے کے بعد آ پ کو سر براہ آ پر یشنز اور کسٹمر سپورٹ سروسز کی حیثیت پر ترقی د ی گئی ۔بعد ازاں 2015میں آ پ کو چیف انٹر نل آڈیٹر کے طور پر ذمہ دار ی سونپی گئی ۔

پچھلے گیار ہ سالوں میں انہوں نے مختلف نمایاں امور پر کام کیا جن میں فر ی ڈیلور ی ریزن کوڈ میکینزم ،کیپٹل گین ٹیکس ر یفورمز ،سی جی ٹی معلومات کا کلیئر نک کمپنی سے تبادلے سے متعلق انتظامی اور اختیار ی معاملات کا دائر ہ شامل ہیں ۔ان کے بڑے کارناموں میں انٹر نیشنل اسٹینڈرڈ برائے انشورنس انگیجمنٹ۔ 3402 کاپور ی کمپنی میں اطلاق ہے ۔جناب حما د علی فیصل سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آ ف پاکستان کی جوائنٹ انسپیکیشن ر یگو لیشنز 2015 کے تحت بنائی گئی اوور سائٹ کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام د ے ر ہے ہیں ۔

سالہاسال سے وہ ملکی اور بین الاقوامی فورمز پر سی ڈی سی کی نمائند گی کرتے ر ہے ہیں جس مین یو ایس سیکیورٹیز اور ایکسچینج کمیشن اور ایشیا سیکیورٹیز ڈپازٹریز گروپ شامل ہیں ۔

حماد علی فیصل

حماد علی فیصل

چیف کمپلا ئنس افسر