مینجمنٹ پروفائلز

سی ڈی سی کا بنیادی کام سینٹرل ڈپازیٹری سسٹم (سی ڈی ایس) کو چلانے اور برقرار رکھنے کا ہے.

حماد علی فیصل

چیف کمپلا ئنس افسر

حماد علی فیصل

جناب حماد علی فیصل 2006 سے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف پاکستان کے رکن ہیں۔ آپ نے اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس (PwC نیٹ ورک کی ایک ممبر فرم) سے ایک ٹرینی کی حیثیت سے کیا جہاں آپ نے اپنی لازمی تربیتی مدت پوری کی اور بعد میں ڈیڑھ سال تک بطور منیجر ٹیکسیشن خدمات انجام دیں۔ اے ایف فرگوسن میں قیام کے دوران، آپ کی تقرری PwC کے مختلف مقامات پر کی گئی جن میں کوالالمپور، ملائیشیا کا دفتر بھی شامل ہے۔

جناب فیصل صاحب نے سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (CDC)میں شمولیت سے قبل پاکستان کیبلز لمیٹڈ میں منیجر اکاؤنٹس کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ جناب فیصل صاحب سال 2008 میں CDCمیں بطور منیجر انٹرنل آڈٹ شامل ہوئے اور تین سال تک خدمات انجام دینے کے بعد ہیڈ آف آپریشنز اینڈ کسٹمر سپورٹ سروسز کے عہدے پر ترقی پائی۔ کچھ ہی عرصہ قبل، 21 ستمبر 2015 سے فیصل صاحب کو چیف انٹرنل آڈیٹر کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔