
محمد یاسین
محمد یاسین جون 2013 سے انسٹیٹیوٹ آ ف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آ ف پا کستان کے ر کن ہیں ۔انہو ں نے گرانٹ تھورنٹن انجم رحمن (GTAR) چارٹرڈاکاؤنٹنٹس کے سا تھ بطور ٹر ینی اپنے پیشے کا آ غاز کیا ۔ لازمی ٹر یننگ مدت پور ی ہو نے کے بعد انہوں نے GTAR کے ساتھ اسسٹنٹ میجر انٹر نل آڈٹ کے طور پر بھی خدمت انجام د یں ۔
محمد یاسین نے 2014 میں سی ڈ ی سی کی ٹرسٹی اور کسٹو ڈ یل سروسز میں شمو لیت اختیار کی جہاں انہوں نے شعبے کے کاروباری انتظام ،سسٹم انفراسٹر کچر ،تعمیل و نگرانی کی ذمہ دار یاں ادا کیں ۔بعد ازاں انہوں نے سی ڈ ی سی میں انٹر پرا ئز رسک مینجمنٹ کے اطلاق کی ذمہ دار ی بھی ادا کی ۔اس کے علاوہ وہ بہت سے دوسر ے منصوبوں میں بھی شامل ر ہے جیسے کہ پرائیویٹ فنڈ کا آ غاز ،فنڈ مینجمنٹ سسٹم کے مختلف موڈ یولز کا اطلاق وغیر ہ ۔
انہوںنے بہت سے سیمیناروں اور کانفر نسوں میں بھی شرکت کی ہے جن میں یو ایس سیکیورٹیز اور ایکسچینج کمیشن کی جانب سے منعقد ہ سالانہ بین الاقوامی انسٹیٹیوٹ برائے سیکیورٹیز اِن فورسمنٹ اور مارکیٹ اوور سائیٹ شامل ہیں

محمد یاسین
چیف انٹرنل آ ڈیٹر