
صنم علی زیدی
صنم علی زیدی نے جنوری 2022 میں سی ڈی سی میں شمولیت اختیار کی۔ انہیں بینکنگ، مینوفیکچرنگ اور آئی ٹی انڈسٹریز میں وسیع تجربہ ہے۔ اپنے 15 سال کے کیریئر کے دوران، انہوں نے کئی مقامی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیے کام کیا ، جن کے نام ہیں ،یونی لیور پاکستان، ایچ ایس بی سی بینک مڈل ایسٹ لمیٹڈ، این آئی بی بینک، اور آئی سی آئی پاکستان ۔ انہوں نے وی کرنچ پرائیویٹ لمیٹڈ کے لئے بطور ایچ ار کنسلٹنٹ بھی کام کیا ہے جو کے ایک اسٹارٹ اپ ہے۔
اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں وہ ٹیلنٹ مینجمنٹ، لرننگ اور ڈویلپمنٹ، پرفارمنس مینجمنٹ، انگیجمنٹ اور ڈائیورسٹی اور تنظیمی ترقی کے اقدامات کے اسٹریٹجک نفاذ میں سرگرم رہی ہیں۔ وہ ایک جہاں دیدہ شخصیت ہیں، اور ایچ آر سے متعلق اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے علاوہ وہ افریقہ میں مقامی طور پر اور سفارتی حلقوں کے فلاحی کاموں میں سرگرم عمل رہی ہیں۔ انہوں نے سی بی ایم،آئی او بی ایم سے ایچ آر میں ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے۔

صنم علی زیدی
ہیڈ آف حیومن ریسورس