Skip to main content

0800-CDCPL(23275)

Search for

شارق نسیم

شارق نسیم

جناب شارق نسیم نے اپنے کیریئر کا آغاز 1998 میں ڈن اینڈ براڈ اسٹریٹ انک ، USAسے کیا اور بعد میں پاکستان کے پہلے کنزیومر اینڈ کارپوریٹ کریڈٹ بیورو کے قیام کے لیے VISگروپ JCR-VIS) کریڈٹ ریٹنگ کمپنی کی بانی کمپنی) میں شمولیت اختیار کی۔

2001 میں جناب نسیم صاحب سینٹرل ڈپازٹری کمپنی کے آپریشنز ڈپارٹمنٹ میں شامل ہوئے اور اُس ٹیم کے بنیادی رکن کے طور پر خدمات انجام دیں جس نے نیشنل کلیئرنگ اینڈ سیٹلمنٹ سسٹم کا کامیابی سے آغاز کیا۔ بعد میں آپ نے پروڈکٹ ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ میں، مختلف اہم منصوبوں کے آغاز میں ایک اہم کردار ادا کیا، جن میں آٹومیشن آف سیکورٹیز موومنٹ، انویسٹمنٹ پورٹ فولیو سروسز (IPS)، ڈائریکٹ سیٹلمنٹ میکینزم(DSM) اور انشورنس انڈسٹری کے لیے سینٹرلائزڈ انفارمیشن شیئرنگ سلوشن (CISSII) شامل ہیں۔

فی الحال، آپ پروڈکٹ ڈویلپمنٹ اور مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ کی قیادت کررہے ہیں۔ 2013 سے، آپ کمپنی کی جانب سے نہ صرف کیپٹل مارکیٹ بلکہ مارکیٹ کے دیگر سیکٹرز کی ضروریات کو پورا کرتی پروڈکٹس اور سروسز متعارف کروانے کے عمل میں بنیادی کردار ادا کررہے ہیں۔ آپ 2013 سے اب تک ملک بھر میں سرمایہ کاروں کی آگاہی کے سیمینارز کے ایک وسیع سلسلے کی قیادت بھی کررہے ہیں۔

آپ نے کئی بین الاقوامی فورمز پر CDCکی نمائندگی کی جن میں ایشیاء پیسیفک سینٹرل سیکورٹیز ڈپازٹری گروپ (ACG)، اور انٹرنیشنل سیکورٹیز سروسز ایسوسی ایشن (ISSA) وغیرہ شامل ہیں۔2013سے 2016 تک، آپ نے ACGسیکریٹیریٹ کی سرگرمیوں کی قیادت کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے پالیسی سازی اور اسٹریٹیجک پلاننگ کے اقدامات میں اپنا کردار ادا کیا۔

اس کے علاوہ، آپ ورلڈ فورم آف (WFC) CSDsپر ACGکی نمائندگی کرتے ہیں جوکہ ڈپازٹریز کا عالمی ادارہ ہے۔ آپ نے حال ہی میں WFC 2017 کانفرنس کی ایجنڈا ساز کمیٹی کی صدارت کی۔ کمیٹی کی ذمہ داریوں میں کانفرنس کے ایجنڈے کو دستاویزی اور حتمی شکل دینا اور دنیا بھر سے مقررین/پینل شخصیات کا انتخاب کرنا تھا۔ اس کمیٹی کو جنوبی و شمالی امریکہ، افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ، یورپ، ایشیاء اور یوریشیا کی ڈپازٹری ایسوسی ایشنز سے نمائندگیاں حاصل تھیں۔

جناب نسیم صاحب، تکنیکی کمیٹی اورنیشنل فنانشل انکلوژن اسٹریٹیجی (NFIS) کے تحت تشکیل شدہ متعلقہ ذیلی کمیٹی پر ملک کے غیر بینکاری مالیاتی سیکٹر کی نمائندگی کرتے ہیں۔ آپ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) کے انڈر گریجویٹ پروگرامز کے تدریسی بورڈ کے رکن بھی ہیں۔

شارق نسیم

شارق نسیم

ہیڈ آف پروڈکٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مارکیٹنگ