Skip to main content

0800-CDCPL(23275)

Search for

سید آصف شاہ

سید آصف شاہ

سید آصف شاہ مالیاتی صنعت میں، ایپلی کیشن ڈویلپمنٹ اور آئی ٹی آپریشنز دونوں شعبوں میں متعدد حیثیتوں سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ آپ کی قیادت میں CDCنے اپنی ڈیپازٹری، ٹرسٹی اینڈ کسٹوڈیل، شیئر رجسٹرار، میوچوئل فنڈز بیک آفس اکاؤنٹنگ، اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی کی کلیئرنگ اینڈ سیٹلمنٹ سروسز کے لیے آئی ٹی سہولیات کا کامیاب نفاذ کیا۔

آپ کی سربراہی میں CDCنے اپنے انفارمیشن سیکورٹی اور بزنس کنٹی نیوٹی مینجمنٹ پروگرام کے لیے بالترتیب ISO 27001 اور ISO/IEC 22301:2012کی اسناد حاصل کیں۔ CDCکے ذیلی ادارے آئی ٹی مائنڈز کے قیام میں آپ بہت مددگار ثابت ہوئے اور آپ کی وجہ سے ہی پاکستان ، مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ میں بہت سی کامیاب کاروباری مصروفیات (engagements) عمل میں آئیں۔ پاکستان میں لائف انشورنس انڈسٹری کے لیے کیے جانے والے ایسے ہی ایک نفاذ کو 2013 میں پاشا(P@sha) نے بہترین فنانشل ایپلی کیشنز کے زمرے میں ایوارڈ دیا۔

آپ نے 1994 میں کراچی یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں اپنی ماسٹر ڈگری ایک پوزیشن ہولڈر کی حیثیت سے حاصل کی۔

سید آصف شاہ

سید آصف شاہ

چیف انفارمیشن اینڈ ڈیجیٹل آفیسر