
طائرانہ(عمومی )جائزہ
گزشتہ دو دہائیوں میں، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، پاکستان کیپٹل مارکیٹ کے انفراسٹرکچر میں ریڑھ کی ہڈی اور حتمی کسٹوڈین کا مقام حاصل کرچکا ہے۔ ایک سیکیورٹیز ڈپازٹری کی حیثیت سے تشکیل پانے کے بعد، CDCوہ واحد ادارہ ہے جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹرانزیکشنز کی الیکٹرانک (غیر کاغذی) سیٹلمنٹ انجام دے رہا ہے۔ CDC کی مؤثر افعالیت کی بدولت، مارکیٹ کی تمام سیٹلمنٹ بُک اینٹری کی شکل میں ہیں۔ کمپنیوں کے ایکٹ، 2017 کے مطابق، سی ڈی سی پبلک انٹرسٹ کمپنی اور لارج سائز کمپنی کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ وہ اعتماد کی صلاحیت میں عام عوام کا اثاثہ رکھتا ہے.
ہم SECPکے اصول و ضوابط پر عمل پیرا ہیں اور ہمارے دفاتر کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ہیں۔ CDC، انفارمیشن سیکیورٹی مینجمنٹ کے لیے ISO/IEC 27001:2013 سے تصدیق یافتہ ہے اور اپنے بزنس کنٹی نیوٹی مینجمنٹ پروگرام کے لیے ISO/IEC 22301:2012 سے تصدیق یافتہ ہے۔ یہ ACCA، ICAP، ICAEWاور CIMA کی جانب سے منظور شدہ آجر ہے۔
CDC، ایشیا پیسیفک سینٹرل سیکیورٹیز ڈپازٹری گروپ (ACG) کا رکن ہے، جوکہ ایشیا پیسیفک کے خطے میں رکن سیکیورٹیز ڈپازٹریز اور کلیئرنگ اداروں کے مابین معلومات کے تبادلے،باہمی تعاون کے فروغ کا ایک بین الاقوامی ادارہ ہے۔ مرحوم جناب محمد حنیف جکھورا، 2014-2016، CEO-CDC کی میعاد کے لیے ACGکی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔ اس انتخاب کے توسط سے، CDCنے اسی میعاد کے لیے ACGسیکر یٹیریٹ کے طور پر فرائض نبھائے۔ فی الحال، جناب آفتاب احمد دیوان، ACG، CEO-CDC ایگزیکٹیو کمیٹی کے وائس چیئرمین ہیں اور ورلڈ فورم آف (WFC) CSDs کے بورڈ میں ایشیا پیسیفک خطے کی نمائندگی کرتے ہیں جوکہ پانچ علاقائی CSD ایسو سی ایشنز کا ایک گروپ ہے جس میں ایشیا پیسیفک، افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ، شمالی و جنوبی امریکہ، یورایشیا اور یورپ شامل ہیں۔
ابتدا میں CDCکا کام ، پاکستان کیپٹل مارکیٹ میں ٹریڈ کردہ تمام مالیاتی اثاثوں کے لیے سینٹرل ڈپازٹری سسٹم (CDS) کو چلانا تھا۔ تاہم، دیگر مارکیٹس اور انڈسٹریز میں مؤثر اور ٹیکنالوجی کے حامل وسائل اور طریقوں کی مسلسل بڑھتی ہوئی ضرورت کے باعث، ہم نے روایتی ڈپازٹری کے شعبے کے علاوہ اپنے بزنس کو متنوع بنا دیا۔ ہمارا سروسز پورٹ فولیو یہ ہے:
انوسٹر اکاؤنٹس سروسسز
- 1999 میں آغاز کیا گیا
- ریٹیل اور کارپوریٹ انویسٹر کو اس بات کا اہل بناتا ہے کہ کسٹڈی اکاؤنٹس کو براہِ راست CDC کے پاس کھولیں اور برقرار رکھیں۔ (مزید جانیں)
ٹرسٹی اینڈ کسٹوڈیل سروسز
- 2002 میں آغاز کیا گیا
- اوپن اینڈ اور کلوزڈ اینڈ میوچوئل فنڈز اور رضاکارانہ پنشن اسکیمز کے ٹرسٹی کے طور پر ذمہ داریاں نبھاتا ہے۔ (مزید جانیں)
شیئر رجسٹرار سروسز
- 2008 میں آغاز کیا گیا
- شیئر ز ایشوئنگ کمپنیوں کو رجسٹرار اور ٹرانسفر ایجنٹس، بشمول کمپنیوں کی طرف سے کسٹمر ڈیلنگ کی جدید ترین سہولیات فراہم کرتا ہے۔ (مزید جانیں)
آئی ٹی مائنڈز لمیٹڈ (CDC کا مکمل زیرِملکیت ادارہ)
- 2009 میں آغاز کیا گیا
- بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ (BPO)سروسز فراہم کرتا ہے جن میں میوچوئل فنڈ انڈسٹری کو بیک آفس(Back office) کے اکاؤنٹنگ کے افعال کی فراہمی شامل ہے۔ (مزید جانیں)
سینٹرلائزڈ انفارمیشن شیئرنگ سلوشن برائے انشورنس انڈسٹری (CISSII)
(CDCپاکستان کی جانب سے تخلیق اور انتظام کردہ)
- 2014 میں آغاز کیا گیا
- انشورنس انڈسٹری کے لیے آن لائن معلومات کے باہمی تبادلے کی سہولت دیتا ہے۔ یہ، انڈسٹری میں زیادہ مؤثر کارکردگی اور شفافیت کے حصول کے لیے انشورنس کمپنیوں کو مختلف معلومات جیسے کہ کلیمز کی قبولیت، ملتوی یا رد کردہ ممکنہ خطرات، ایجنٹس کی غیر قانونی سرگرمیوں اور گروپ لائف کلیمز کے تجربے کے تبادلے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
(مزید جانیں)
ای سروسز (مزید جانیں)
- 2017 میں آغاز کیا گیا
- ویب پورٹل کی شکل میں، CDCکی جانب سے کسٹمر کی سہولت کے لیے درج ذیل بلامعاوضہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں:
- سینٹرلائزڈ ای آئی پی او سسٹم: عام لوگوں کے لیے پیش کردہ حصص کی سبسکرپشن کی درخواستیں الیکٹرانک طریقے سے جمع کروائی جاسکتی ہیں اور ادائیگیاں ، انٹرنیٹ/موبائل بینکنگ ، اے ٹی ایمز وغیرہ کے ذریعے ،جس سے ذاتی طور پر بینک جانے اور آئی پی او کی درخواست کاغذی شکل میں جمع کروانے کی
زحمت سے بچا جا سکتا ہے۔ -
ای ڈیویڈنڈ ریپازٹری: سرمایہ کاروں کو ایشوئرز کی جانب سے تمام واجب الوصول اور ادا کردہ کیش بینیفٹس کا مجموعی اعدودوشمار فراہم کرتا ہے، اور اگر ان
کے ڈیویڈنڈز جمع نہ کروائے گئے ہوں تو اس پر ڈیویڈنڈز کی عدم تقسیم کی وجہ بھی دستیاب ہوگی۔