
ہمارا خواب/عزم/وژن
عالمی معیار کا ایک ایسا ادارہ بننا جو بنیادی طور پر کیپٹل اور فنانشل مارکیٹس کو جدیدترین اور قابلِ بھروسہ سروسز فراہم کرے، کاروباری ترقی کو فروغ دے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے فوائد میں بھرپور اضافہ کرے۔

ہمارا مشن
ایسی محفوظ، قابلِ بھروسہ اور جدیدترین سہولیات فراہم کرنا جو باضابطہ طور پر ممکنہ خطرے میں کمی لائیں، شفافیت کو فعال بنائیں اور کیپٹل اور فنانشل مارکیٹس کی کارکردگی کو مؤثر بنائیں۔
جدید ترین ٹیکنالوجی اور ملک کے بہترین ٹیلنٹ سے مسلسل استفادہ کرتے ہوئے اور عمدہ کاروباری ضابطوں کو برقرار رکھتے ہوئے شاندار معیار کا ایک مرکز بننا۔
ملازمین کے لیے پیشہ ورانہ اور ذاتی ترقی و فروغ کا ماحول فراہم کرنے کو یقینی بنانا ، اس کے ساتھ ساتھ سماجی لحاظ سے، ہم معاشرے کو افادہ لوٹانے پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔

بنیادی اقدار
ہمارے کاروباری اقدار، ادارے کی تہذیب میں بنیادی ترجیحات کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان اقدار سے جڑے رہنا ہمارے لیے مستحکم ترقی کے سفر کو جاری رکھنا ممکن بناتا ہے۔ اپنی کاروباری ذمہ داری پر پورا اترتے ہوئے، ہم اپنے کلائنٹس، پارٹنرز اور شیئرہولڈرز اور اپنے سب سے قیمتی اثاثے، اپنے ملازمین سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے اہل بنتے ہیں۔
اعتباریت
- ہم اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے معتبر اور قابلِ بھروسہ رہتے ہیں۔
- ہم معلومات کے تحفظ و سا لمیت کو یقینی بناتے ہیں۔
ایمانداری
- ہم اپنے تمام معاملات میں منصف و دیانتدار رہتے ہیں۔
- ہم اپنے افعال کی ذمہ داری لیتے ہیں۔
- ہم اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔
شفافیت
- پالیسیاں اور طریقۂ کار مکمل طور پر توضیح شدہ، ابلاغِ عام کے حامل اور سب پر مساوی طور پر لاگو ہیں۔
- ہم کمپنی کی معلومات کی موزوں تشہیر کرتے ہیں۔
- کاروباری ضابطوں کے بہترین طریقہ کار کی مکمل تعمیل کرتے ہیں۔
ٹیم ورک
- ہر شعبے میں داخلی طور پر اور مختلف شعبوں کے درمیان مضبوط تعلقات استوار کرتے ہیں۔
- ہم خیالات کا تبادلہ / بِہترین طریقۂ عمل اور ہمہ گیریت و تنوع کی قدر کرتے ہیں۔
- ہم ٹیم کے مابین آزادانہ اور مسلسل بنیاد پر ابلاغ کرتے ہیں۔
